ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈیجیٹل ادائیگی سے منسلک تمام سوالات کے جوابات کیلئے ہیلپ لائن ”14444“نمبرجلد

ڈیجیٹل ادائیگی سے منسلک تمام سوالات کے جوابات کیلئے ہیلپ لائن ”14444“نمبرجلد

Wed, 28 Dec 2016 21:09:56  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 28دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک بھر میں ڈیجیٹل ادائیگی سے منسلک کسی بھی مسئلہ، شک یا سوال کا جواب دینے کے لئے ایک نئی ہیلپ لائن 14444کی تیاری چل رہی ہے۔صنعتی تنظیم ناسکم، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور نیتی آیوک نے اس کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔ڈیجیٹل ادائیگی پر وزرائے اعلی کی کمیٹی کی چوتھی میٹنگ کے بعد نیتی آیوگ کے نائب صدر اروند پنگڑھیا نے کہا کہ آئی ٹی کی صنعت کی تنظیم ناسکم، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور کمیشن مل کر ایک ہیلپ لائن تیار کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل ادائیگی سے جڑے سوالوں کا جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ ہیلپ لائن نمبر جلد ہی آپریشنل میں آئے گا۔کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر چندر بابو نائیڈو نے ملک بھر میں کیش لیس ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے 10لاکھ پی او ایس مشین درآمد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔نائیڈو نے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل ادائیگی تحریک پر عبوری سلائڈنگ ہفتے بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سونپ دی جائے گی۔نائیڈو نے کہا کہ ملک میں حوصلہ افزائیوں کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ دینے کے لئے مختصر اور طویل مدتی پالیسی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
 


Share: